وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو برطرف کر دیا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو وفاقی حکومت نے برطرف کر دیا ہے۔
فواد چوہدری کے مطابق نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔
Facebook Comments HS


