اور کہا مرشد نے
جتنا تمہارے ذہن پر پڑنے والا امیج واضح ہو گا، اتنی منزل آسان ہوگی۔
میں نے سوال کیا! میں کیسے خود پر پوزیٹو پریشر ڈالوں؟
جولیان نے کہا! اس کے بہت سے طریقے ہیں، جیسے سب لوگوں کے سامنے اگر اعلان اپنے عزم، عہد اور ارادے ظاہر کرنا ہو۔ اپنے ہر جاننے والے کو بتاؤ کہ آج سے یہ کرو گے۔ ایک بار جب تمہارا گول لوگوں تک پہنچ گیا، تو تم پر ایک پوزیٹو پریشر بن گیا کہ اتنے لوگوں کے سامنے جو دعوی ’تم نے کر رکھا ہے، اسے پورا کرنا ہی کرنا ہے۔
* سب سے پہلے ایک کاپی خرید لو، تم اس کا نام ڈریم رکھ سکتے ہو اور اس میں اپنے خواب، اپنی خواہشیں، مقاصد لکھ لو۔ اس کے بعد روزانہ کچھ دیر اس ڈریم بک کو کھول کر اسے ایک بار دیکھو، پڑھو پھر جیسا تم چاہتے ہو، ویسا کرنے کی مشق کرو۔ خود کو جانو اور اس میں لکھو کہ تم ہو کیا؟
”میں نے کہا; اس کا مطلب کیا ہوا میں جانتی کہ میں کیا ہوں؟
* جولیان نے کہا! لوگوں کی اکثریت خود کو نہیں جانتی، انہوں نے کبھی زندگی میں یہ جاننے کی کوشش ہی نہیں کی ہوتی۔
* چینیوں کے مطابق تین آئینے ملیں تو ایک شخص کا عکس بنتا ہے، پہلا آئینہ کہ آپ خود کو کیسے دیکھتے ہیں، دوسرا کہ باقی دنیا آپ کو کیسے دیکھتی ہے، جبکہ تیسرا آئینہ وہ ہے، جس میں آپ کی حقیقی حقیقت دکھائی دیتی ہے۔
* کبھی بھی کوئی چیز اس لیے نہ کرو کہ وہ تمہیں کرنی ہی ہے، جب بھی کوئی چیز کرو تو اس کے پیچھے وجہ بس ایک ہی ہو، کہ وہ تم کرنا چاہتے ہو اور یہ جانتے ہو کہ یہ کرنا ہی تمہارے لیے بہتر ہے۔
* جولیان کا ماننا ہے کہ کوئی بھی دن جب قہقہے کے بنا گزارش، جو محبت کے بغیر گزرا وہ دن زندگی کے بغیر تھا۔
* منزل کی طرف جاتے ہوئے، اس وقت اٹھائے گئے قدم کی مسرت کو کبھی نظرانداز نہ کرو، جو بھی کچھ تمہاری زندگی میں ہوتا ہے، اس کا ایک مقصد ہوتا ہے اور جو بھی کچھ تمہارے ساتھ مستقبل میں ہو گا، اس کا بھی کوئی نہ کوئی مقصد ہو گا۔
* وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے۔
* مرشد کہتا ہے! اگر تمہیں باہری دنیا کو بہتر بنانا ہے، تو سب سے پہلے اپنی باطنی دنیا کو امپروو کرو۔
( زندگی میں پہلی بار میں نے خود کو امپروو کرنے کی اہمیت کے تصور کو سنجیدگی سے سوچا۔ میں اکثر سفر کرتے ہوئے، لوگوں کو پاؤر آف پوزیٹو تھنکنگ جیسی کتابیں پڑھتے دیکھتی تھی، تو سوچتی تھی کہ ان لوگوں کی زندگی میں شاید مسئلے ہیں، جن کا حل وہ ایسی کتابوں میں ڈھونڈتے ہیں، لیکن اس وقت مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ نہیں یہ کتابیں تو خود میں امپروومنٹ کے لیے ضروری ہیں۔ اور جو لوگ یہ کتابیں پڑھ رہے ہیں وہ خود کو باطنی طور پر توانا کرتے رہتے ہیں۔
* اس کے بعد میں نے سوچا کہ میری زندگی میں کتنی ایسی چیزیں ہیں، جنہیں میں بہتر کر سکتی ہوں، اپنی پریشان رہنے کی عادت کو قابو پا لوں تو وہ ذہنی سکون اور خوشی پا سکتی ہوں، جس کی میں ہمیشہ سے متلاشی رہی ہوں۔ )
* جوگی رمن نے کہا تھا کہ درد بہت بڑا استاد ہے۔
مشرق میں ایک کہاوت ہے کہ قسمت اس کا ساتھ دیتی ہے، جو پریپیئرڈ ہو تیار ہو۔ جولیان کہتا ہے کہ زندگی ان پر نظر کرم کرتی ہے جن کا دماغ تیار ہو۔
* جولیان نے کہا! اپنے اندر کھوجو وہ کیا چیزیں ہیں، جنہوں نے تمہیں روک رکھا ہے آگے بڑھنے نہیں دے رہیں۔
”کیا تم لوگوں کے سامنے بولنے سے خوفزدہ ہو؟ کیا تمہارے تعلقات کشیدہ ہیں؟ کیا تم میں انرجی کا لیول کم ہے؟ وقت نکالو۔ اور غور کرو کہ کیا چیز ہے جو تمہیں روک رہی ہے۔ ایک بار جب تم اپنے اندر موجود خامیوں کو دیکھ لو گے تو اگلا قدم ہے ان کا سامنا۔ اور اپنے جو بھی خوف ہیں، ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان پر حملہ کرو۔ یاد رکھو خوف تمہارے اپنے خیالی کردہ آسیب کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔
* خوف کو فتح پا لینے کا نام ہی زندگی کو فتح پا لینا ہے۔
* مرشد کہتا ہے ؛ زندگی کو بدلنا ہے، تو اس سے پہلے خود کو بدلو۔ تم خود کو درست کر لو تمہاری دنیا خودبخود درست ہو جائے گی۔ ”روزانہ کچھ وقت اپنے آپ کو دینا ہے، چاہے دس منٹ ہی کیوں نہ ہوں“
* آخر میں چند خوبصورت الفاظ آپ سب کے لیے، کہ آپ خوش ہوتے ہیں تب مسکراتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ آپ مسکراتے ہیں اس لیے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ اپنا دن اسی طرح شروع کرو، مسکرا کر، قہقہہ لگا کر اور جو ہے اس پر شکر گزار ہو کر۔

