مذہبی ہم آہنگی کی ایک اور مثال


پاکستان مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے ایک بہترین مثال بن چکا ہے، جہاں پر اب کہیں پر مذہبی تفریق نہیں ہے، تمام مسالک کے لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر ایک دوسرے کا دل جیتنے کا کوئی بھی موقعہ نہیں چھوڑتے، ایسے میں مسیح برادری کی جانب سے ٹنڈو آدم کے ایک مقامی چرچ میں مسلمان بھائیوں کے لیے ہر سال روزہ افطار کا بندوبست کیا جاتا ہے جہاں پر ہندو، سکھ، بھائی کمیونٹی اور مسلمان روزہ افطار کرتے ہیں، اور مسیح برادری کی خواتین کو اپنے ہاتھوں سے آئے ہوئے مہمان روزہ داروں کو روزہ افطار کراتی ہیں۔ روزہ افطار کی تقریب سماجی تنظیم ایس پی او کے اشتراک سے ٹنڈو آدم میں منعقد کی گئی۔

افطاری کرانے والے مسیح برادری کی خاتون مس ٹریسا اور اور دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے تمام مذاہب کے لوگ روزہ افطار کر رہے ہیں۔ ہم ہر سال اس طرح تمام مذاہب کے لوگوں کو روزہ افطار کراتے ہیں۔ اس موقع پر ہندو، مسیح، سکھ، مسلمان، بھائی کمیونٹی سمیت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ٹنڈو آدم کے ایک مقامی چرچ میں ماہ رمضان میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 200 سے زائد افراد کی افطار کا بندوبست کیا گیا، جہاں پر تمام مذاہب کی خواتین و مرد اور بچوں نے افطار کیا۔

چرچ میں موجود فادر شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ کام اور فرض ہے کہ تمام مذاہب کے ساتھ مل کر امن بھائی چارہ، خاص طور پر اپنے پیارے وطن عزیز پاکستان کے اور دینا بھر میں امن اور سلامتی ترقی کے فروغ کے لیے۔

ٹنڈو آدم کے مقامی چرچ میں گزشتہ تین برس سے یہاں پر روزہ افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے، جہاں پر تمام مذاہب کے افراد شرکت کر کے روزہ افطار کرتے ہیں۔ جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ایسی مذہبی ہم آہنگی اور تقریبات ایکی مثالی اقدام ہے جو کہ نفرتوں کو ختم کرنے اور مستقبل میں آنے والی نوجوان نسل کے لیے ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

ایڈوکیٹ ایم پرکاش کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہاں پر چرچ کے احاطے میں مذہبی ہم آہنگی کی ایک بڑی مثال قائم کرنے کے لیے سندھ کے ایک چٹے اور قدیم شہر ٹنڈو آدم میں اکٹھے ہوئے ہیں، اس تقریب میں ہندو، مسلمان، مسیح، سکھ اور بھائی برادری کے لوگ بھی شریک ہوئے ہیں۔ ایڈوکیٹ ایم پرکاش کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ رمضان المبارک کا ماہ برکتوں کا ماہ ہے اور یہ ماہ تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک درس دیتا ہے جو کہ امن، بھائی چارے اور سلامتی ایک دوسرے کے خوشی غمی میں ایک دوسرے کے ساتھ نبھانے کا درس دیتا ہے۔

پاکستان مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے ایک بہترین مثال بن چکا ہے، جہاں پر اب کہیں پر مذہبی تفریق نہیں ہے، تمام مسالک کے لوگ ایک دوسرے کے خوشیوں میں شریک ہو کر ایک دوسرے دل جیتنے کی کسی بھی قسم کی کوئی بھی گنجائش نہیں چھوڑتے، ایسے میں مسیح برادری کی جانب سے ٹنڈو آدم کے ایک مقامی چرچ مسلمان بھائیوں کے لیے روزہ افطار کا بندوبست کیا جاتا ہے جہاں پر ہندو، سکھ، بھائی کمیونٹی اور مسلم روزہ افطار کرتے ہیں، جہان پر مسیحی برادری کی خواتین اپنے ہاتھوں سے آئے ہوئے روزہ داروں کو افطار کراتی ہیں۔ اس طرح کی مذہبی سرگرمیوں سے دنیا بھر میں پاکستان میں مذہبی نفرتوں کے حوالے سے پایا جانے والا تاثر غلط ثابت ہو گا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments