مجھے یہی سکھایا گیا


کل جو کچھ مسجد نبوی ﷺ میں ہوا میں اس کی مذمت نہیں کرتا، میں اتنا ہی گرا ہوا ہوں، مجھ سے کوئی برعکس توقع نہ رکھی جائے، مجھے یہی سکھایا گیا ہے، اب میں نے۔ کوئی ڈاکا تو نہیں ڈالا کوئی چوری تو نہیں کی ہے کے مصداق بس جو مجھے میرے منبر و محراب نے سکھایا وہی کیا، مجھے سکھایا گیا کہ مولانا ڈیزل ہوتا ہے، مجھے سکھایا گیا جو آپ سے اختلاف کریں وہ دلے کتے ہوتے ہیں، مجھے سکھایا گیا کہ علامہ طاہر القادری کو پادری کہا جا سکتا ہے، مجھے سکھایا گیا کہ طارق جمیل اصل میں طارق ذلیل ہے، مجھے سکھایا گیا کہ ایدھی حرام زادوں کی پرورش کرتا ہے، مجھے سکھایا گیا کہ اگر ملک کا وزیراعظم دینی مدرسے میں آئے تو اسے جوتا مار کہ اللہ اکبر کہنے سے مدرسے کا تقدس پامال نہیں ہوتا۔

مجھے سکھایا گیا کہ اگر ملک کی اکلوتی خاتون وزیراعظم کو فحاشہ کہا جائے تو بھی کوئی تقدس پامال نہیں ہوتا، مجھے سکھایا گیا کہ میلاد النبی پر سڑک کے درمیان نقش نعلین پاک لگا کر اسے بار بار گرتا دیکھنے سے اس کا تقدس پامال نہیں ہوتا اور اگر کوئی حادثہ ہو جائے تو مرنے والا یقیناً جنتی ہے، مجھے سکھایا گیا ہے گستاخ رسول کی لاش جلا دینا عشق رسول کی انتہا ہے، مجھے سکھایا گیا ہے کہ عرس کہ نام پر قبرستانوں پر دھما چوکڑی اور میرے خواجہ سرا بھائیوں کہ ساتھ جو بدسلوکی کی جاتی ہے اس سے بھی کوئی تقدس پامال نہیں ہوتا، اگر جنازہ پڑا رہے اور لواحقین اس بات پہ لڑ رہے ہوں کہ فلاں مولانا پڑھائیں گے فلاں نہیں تب بھی تقدس پامال نہیں ہوتا، مجھے سکھایا گیا کہ ٹوکا رکھ کہ تقریر کرنے سے پتہ چلتا ہے اسلام امن کا مذہب ہے اور اگر آپ سنی ہیں تو تبلیغی بھائیوں کو مسجد سے گالیوں کہ ساتھ نکال باہر کریں مسجد کا تقدس پامال نہیں ہو گا۔

مجھے سکھایا گیا کہ اقتدار پر قبضہ کرنے والے اصل میں اقتدار سنبھالتے ہیں، جن لوگوں کو ہندوستان فنڈ کرتا ہو ان سے ووٹ لینا غداری نہیں لیکن وہ غدار ہیں، سود کو ناجائز قرار دینے میں سالوں بیت جائیں تو بھی کوئی تقدس پامال نہیں ہوتا۔ وغیرہ وغیرہ سب سکھانے کہ بعد میری چشم تصور تو یہی جائز دیکھتی ہے جو ہوا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments