’زندہ بھاگ ‘ کی ٹیم کا نیا پراجیکٹ ’جیون ہاتھی‘
2013 میں ریلیز ہونے والی لولی وڈ فلم زندہ بھاگ کی ہدایت کار جوڑی مینو اور فرجاد نے نئی فلم کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جس کا نام \”جیون ہاتھی\” ہو گا۔
یاد رہے کہ زندہ بھاگ وہ فلم تھی جسے پچاس سال کے بعد آسکر ایوارڈ کے لیے پاکستان کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔مینو گوہر اور فرجاد نبی کا اپنی نئی فلم کے بارے میں کہنا ہے کہ \’جیون ہاتھی\’ میڈیا کی دنیا پر ایک طنزیہ فلم ہے۔
اس فلم میں پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر اوربولی وڈ لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے چونکا دینے والے رول ادا کئے ہیں، تاہم ہیرو اور ہیروئن کے لیے نوجوان تھیٹر فنکار فواد خان اور ٹی وی فنکارہ کرن تعبیر کو منتخب کیا گیا ہے۔ان دونوں نئے چہروں کی یہ پہلی فلم ہو گی، جبکہ دیگر فنکاروں میں سمعیہ ممتاز، عدنان جعفر، سیفی حسن، نمرہ بچہ اور نذرالحسن شامل ہیں۔فلم کاسکرپٹ فصیح باری خان نے تحریر کیا ہے جو \’قدوسی صاحب کی بیوہ\’ نامی ڈرامہ لکھ کر شہرت حاصل کرچکے ہیں۔
ڈائریکٹرز مینو اور فرجاد کے مطابق \” یہ فلم ایک بھرپور بلیک کامیڈی ہے جس کا موضوع حقیقت کو بنانے یا بگاڑنے میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالنا ہے۔
جیون ساتھی زی ٹی وی کے \’زیل فار یونیٹی\’ پراجیکٹ کا ِحصہ ہے جس کا مقصد ہمسایہ ممالک پاکستان اور ِانڈیا کے درمیان فلم کے ذریعے رشتے استوار کرنا ہے۔
اس پراجیکٹ میں بالی وڈ کے چند بڑے ڈائریکٹرز تگمانشودھولیا (صاحب بیوی اور گینگسٹر) ، بیجوئے نمبیار (وزیر) ، نکہیل اڈوانی (کل ہو نہ ہو) ، اپرنا سین (مسٹر اینڈ مسز آئیر) اور کیتن مہتا (مانجھی : دی ماﺅنٹین مین) شامل ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر مظہر زیدی کا کہناہے \”دونوں ممالک کے بہترین فلم سازوں کو ایک بینر تلے اکٹھا کرنا کسی کارنامے سے کم نہیں اور یہ پیشکش زندہ بھاگ کا بہترین فالو اپ ہوگی\”۔فلم کی موسیقی ساحر علی بگا اور بے غیرت بریگیڈ کے علی آفتاب سعید دیں گے۔
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).