2022 کے حج کی تصویری جھلکیاں: کورونا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد حجاج کی بڑی تعداد


حج
جمعے کو فریضہ حج کی سلسلے میں حجاج عرفات کی پہاڑی پر جمع ہوئے
جمعے کو سعودی عرب میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔ اسلام کے مقدس ترین مقام پر پہنچنے والے حاجیوں کی تعداد گذشتہ دو برس کے بعد اب کافی زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گذشتہ دو حج بہت محدود ہوئے تھے اور حاجیوں کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ماسک پہننے جیسی شرائط بھی تھیں۔

فریضہ حج کی ادائیگی

مسلم خواتین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے عرفات کے اس بلند مقام پر جمع ہیں، جسے جبل الرحمت پکارا جاتا ہے۔ یہ مقام مکہ سے جنوب مشرق میں واقع ہے

اس بار دس لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کر رہے ہیں، جن میں سے ساڑھے آٹھ لاکھ حاجی بیرون ممالک سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے پہلی بار خواتین کو بغیر محرم کے فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دی ہے۔ محمد بن سلمان کے دور میں سعودی عرب نے متعدد اصلاحات کا اعلان بھی کیا۔

حج

سعودی عرب کی حکومت نے پہلی بار خواتین کو بغیر محرم کے فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دی ہے
حجاج

جمعہ کو حاجی جبل الرحمت کی طرف جاتے ہوئے

اسلامی تعلیمات کے مطابق جب جنت سے حضرت آدم اور بی بی حوا کو نکالا گیا تھا تو وہ عرفات کی پہاڑی جسے جبل الرحمت کہا جاتا جاتا ہے، کے اس مقام پر دوبارہ ایک دوسرے سے ملے تھے۔

حاجی

جبل الرحمت پر پہنچ کر حاجی خصوصی دعائیں مانگ رہے ہیں
حجاج

عرفات کے مقام پر حاجی گڑگڑا کر اور رو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں

مقام عرفات پر حاجی گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور خیر و برکت کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32551 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments