ثاقب نثار کو استثنی نہیں، ڈیم فنڈ کی تفصیلات کے ہمراہ پیش ہوں: پبلک اکائونٹس کمیٹی


پبلک اکائونٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ڈیم فنڈ کی تفصیل آڈٹ حکام کو فراہم نہ کرنے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو استثنیٰ حاصل نہیں، اجلاس میں پیش ہوں۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا اور آڈٹ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ٓڈٹ حکام نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ابھی تک دیامر بھاشاو مہمند ڈیم کیلئے جمع کئے جانے والے فنڈز کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی جس پر چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ آئین کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور پی اے سی کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے پی اے سی سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ اس معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا جائے اور اس خط میں تمام رولز کا حوالہ دیا جائے جن کے تحت پی اے سی کسی بھی معاملے کی تفصیلات طلب کر سکتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments