صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر نے اپنی بیوی سارہ کو قتل کر دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بتایا کہ
”تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات کا معاملہ۔ شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔ پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شیئر کیے جائیں گے۔“
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر شاہ نواز نے ورزش میں استعمال ہونے والا ڈمبل سارہ کے سر پر مار کر اسے قتل کیا۔ شاہ نواز اور سارہ دونوں کی عمر 37 برس بتائی جاتی ہے۔ وقوعہ 23 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد فارم ہاؤس 46 میں پیش آیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش تحویل میں لے لی۔ مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات کا معاملہ۔
شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔
پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔#ICTP #IGP
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 23, 2022
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
- اسلام آباد پولیس نوٹس جمع کروا کر زمان پارک سے روانہ - 05/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).