
سندھی زبان کے معروف انقلابی شاعر جمن دربدر عمرکوٹ میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق جمن دربدر کی عمر 80 برس تھی، ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔
جمن دربدر کو عمرکوٹ کے قریب روحل واہ کے قبرستان میں دفن کردیا گیا۔ جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔