پاک فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر نے برطانیہ میں یوٹیوبر عادل راجہ پر ہتک عزت کا مقدمہ کر دیا


پاک فوج کے سینیئر افسر بریگیڈیئر راشد نصیر نے متنازع یوٹیوبر پر برطانوی ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ کر دیا۔ یوٹیوبر ریٹائرڈ میجر عادل فاروق راجہ پر مقدمہ حاضر سروس فوجی افسر نے کیا ہے۔

یوٹیوبر ریٹائرڈ میجر عادل فاروق راجہ نے بریگیڈیئر راشد نصیر پر پی ٹی آئی کے خلاف انتخابی دھاندلی اور جنرل (ر) باجوہ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔ یوٹیوبر نے بریگیڈیئر راشد نصیر پر پنجاب کے ضمنی انتخابات سے متعلق آصف زرداری سے خفیہ ملاقاتوں کے الزامات بھی لگائے تھے۔

بریگیڈیئر راشد نصیر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کی طرف سے چلائی گئی مہم سے حاضر سروس بریگیڈیئر کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

یوٹیوبر نے ریٹائرڈ میجر عادل فاروق راجہ اپنے خلاف دائر ہونے والے مقدمے کی تصدیق کر دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments