بزرگ وکیل لطیف آفریدی کو پشاور ہائی کورٹ میں قتل کر دیا گیا


معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کی عمر 80 برس کے لگ بھگ تھی۔
ذرائع کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں پیش آیا جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اس معاملے کی انکوائری کررہے ہیں کہ ملزم پستول اندر کیسے لے کر گیا یا پھر اسے اسلحہ فراہم کرنے میں کسی نے اس کی مدد کی۔

پولیس کے مطابق سینئر وکیل پر 9 گولیاں فائر کی گئیں جن میں سے سینئر قانون دان کو 6 گولیاں لگیں، فائر نگ کرنے والے شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments