’کوئٹہ سے آگے ہم بار بار بِکتے ہیں‘: ڈنکی‘ کیا ہوتا ہے اور پاکستان سے لوگ کس طرح بیرون ملک سمگل ہوتے ہیں؟


اٹلی
’ایجنٹ کوئٹہ سے ہمیں بھیج دیتے ہیں، اس کے بعد راستے میں ہم ہر جگہ بِکتے ہی جاتے ہیں۔ ہر تھوڑی دیر بعد ہمیں (اگلے ایجنٹ کو) فروخت کر دیا جاتا ہے۔ اٹلی جانے کا ارادہ تھا، یہ سوچ کر گھر سے نکلا تھا کہ وہاں پہنچ جاؤں گا تو زندگی بن جائے گی۔‘

یہ کہنا ہے کہ پاکستانی شہری مدثر علی کا جو ماضی میں دو مرتبہ یورپ پہنچنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

گذشتہ دنوں اٹلی میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کے دوران پیش آنے والے کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

اس حادثے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں ایک بار پھر انسانی سمگلنگ کے بارے بحث شروع ہو گئی ہے۔ لیکن یہ ’ڈنکی‘ ہوتا کیا ہے اور پاکستان سے لوگ کس طرح بیرون ملک سمگل ہوتے ہیں؟ جانیے ہمارے ساتھی موسیٰ یاوری کی اس دستاویزی فلم میں۔

یہ دستاویزی فلم دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے یوٹیوب لنک پر کلک کریں۔

https://www.youtube.com/watch?v=EHh9F0hpCJk


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32503 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments