بریکنگ نیوز: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ عمران خان کو مکمل قانونی تقاضے پورے کر کے گرفتار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد پولیس ایس پی کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے جہاں وہ لاہور پولیس کے ہمراہ زمان پارک جائے گی۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments