پاکستان میں 2022 کے سیلاب کا ذمہ دار کون: پنجاب میں کوہ سلیمان کے نالوں نے کیوں تباہی مچائی؟

اس سوال کا جواب ہم نے سیلاب کے ختم ہونے کے ساتھ ہی تلاش کرنا شروع کیا۔ اس کے لیے ہم نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز سے لے کر دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ چلتے خیبرپختونخواہ اور پنجاب سے ہوتے ہوئے دریائے سندھ کے ڈیلٹا تک کا سفر کیا ہے۔
ڈاکومینٹری سیریز کی اس تیسری قسط میں ہم دریائے سندھ کے ساتھ چلتے صوبہ پنجاب کا سفر کر رہے ہیں۔ دریائے سندھ اوپر سے سیلاب کا سارا پانی لے کر یہاں پہنچا تھا۔ لیکن پنجاب میں سیلاب سے جو نقصان ہوا اس میں دریائے سندھ کا ہاتھ بہت کم ہے۔ یہاں کوہ سلیمان کے برساتی نالوں نے تباہی کی اور ہم کوہ سلیمان ہی میں چل کر دیکھیں گے کہ کیا اس سے بچا جا سکتا تھا۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).