ڈالر، چینی، مرغی، انڈے اور دالوں کی قیمت میں بڑی کمی
پاکستان کے پچیس کروڑ عوام پر تین ہزار کے قریب سمگلرز۔ مافیا۔ ذخیرہ اندوزوں کا جتھہ قابض تھا۔ جس کا علاج 70 سال بعد شروع ہو گیا ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں چند روز میں 170 روپے تک کی کمی ہو گئی۔ جو مرغی سات سو روپے کلو بک رہی تھی اب پانچ سو فی کلو سی بھی کم میں دستیاب ہے۔ چینی بھی سستی ہو کر 159 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ انڈے 40 روپے فی درجن سستے ہو گئے، دالیں، چاول، گندم اور آٹا بھی 20 فیصد تک سستا ہو گیا۔ ایسا لگ رہا ہے۔ جادو کی چھڑی کام کر رہی ہے۔ سب سے بڑھ کر ڈالر مافیاز پر زمین تنگ ہو گئی ہے۔
پاکستان میں ڈالر مافیا ہمیشہ انتہائی مضبوط اور تگڑا گروہ رہا ہے۔ یہاں تک کہ سیاسی حکومتیں بھی اس مافیا سے ڈرتے ہیں اور بہت احتیاط سے اس کے ساتھ ڈیل کرتے ہیں۔ پاکستان میں یہ مافیا اتنا مضبوط ہو چکا تھا کہ دو منٹ میں ڈالر مارکیٹ سے غائب کرتے اور اپنی مرضی کے مطابق اس کے ریٹ کا تعین کرتے تھے۔ اس خطرناک مافیا کا جیسے ہی ہمارے آرمی چیف سید عاصم منیر کو علم ہوا۔ کہ مہنگائی اور ڈالر کے ریٹ یہی جتھہ کنٹرول کرتے ہیں تو فوری طور پر تمام پاکستان میں آپریشنز کا آغاز ہوا۔ اور ایسا بے رحم آپریشن جس میں کسی کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے کہ کون کس پارٹی۔ کس محمکہ میں افسر ۔ کون کس خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ لیکن اگر وہ مافیا۔ گینگ۔ ذخیرہ اندوزی میں شامل ہے یا ایسے لوگوں کا سہولت کار ہے تو اس کے لیے کوئی معافی نہیں۔ جبکہ اس کا انجام بھی عبرت ناک ہے
آپریشن شروع ہوتے ہی ڈالر پہلے ہی روز گر گیا۔ دوسرے اور تیسرے روز ڈالر کا خریدار مارکیٹ میں نہیں مل رہا تھا۔ اللہ کے فضل سے وہی ڈالر جو 330 تک پہنچا تھا وہ آج 298 پر مل رہا ہے۔
وہ طاقت ور سمگلرز جو حکومت کو آنکھیں دکھاتے تھے۔ جو انگلی سے بات کرتے تھے۔ جو وزیر خزانہ سے لے کر وزیر خارجہ تک کو دھمکیاں دیتے تھے وہ روپوش ہونے لگے۔ جبکہ بڑے بڑے ہلاکو خان دکھائی دینے والے بدمعاش تو ایک رات میں توبہ طائف ہو گئے اور تمام سٹاک شدہ ڈالرز بینکوں کو جمع کرا گئے
ڈالر کے ریٹ کم ہونے سے پاکستان میں سونے کا ریٹ بھی فی تولہ چالیس ہزار تک گر گیا ہے۔ اسی طرح مہنگائی جو آسمان کو چھو رہی تھی وہ بھی فوری طور کنٹرول ہو گئی۔ اور آٹا۔ چینی۔ چاول۔ گندم کے ریٹس میں کافی فرق آ گیا ہے۔ اسی طرح زندگی بچانے والے ادویات کے ریٹس بھی کنٹرول ہو گئے جبکہ قیمتوں میں کافی فرق دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس کا مطلب واضح ہوا۔ کہ اس مافیا کو کنٹرول کرنا کسی بھی سیاسی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ ماسوائے آرمی چیف کے ڈنڈے کی۔
آرمی چیف اس وقت اس قوم کے امیدوں کی واحد کرن ہے جو اس ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر سکتا ہے۔
آرمی چیف ان بدمعاشوں سمگلروں۔ ذخیرہ اندوزوں کے علاج کو اچھی طرح سمجھتا ہے اور پاکستان کے اس غریب۔ مظلوم۔ نادار قرض دار بے بس قوم کو اس مافیا کے چنگل سے آزاد کرا سکتا ہے۔
آرمی چیف صاحب قدم بڑھاؤ پاکستان کے نوجوان آج آپ کے ساتھ اس جنگ میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس ذخیرہ اندوزوں۔ سمگلروں کا خاتمہ اب پاکستان کو بچانے کے لیے ضروری ہے۔ یہی لوگ پاکستان کے ترقی میں رکاوٹ ہے۔ اس آپریشن کو مزید پھیلائیں تاکہ غریب سکھ کی سانس لے سکیں۔
یہ قوم آپ کے لئے دعا گو ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس مشن میں کامیاب کریں۔ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کی اور پاکستان کے بقا کی جنگ ہے۔ اس عظیم مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا آپ کا کام ہے۔
پاکستان زندہ باد۔
- زرداری کی پنجاب میں فیلڈنگ، ایم کیو ایم کس ٹیم کے ساتھ؟ - 26/09/2023
- سکھ رہنما کا قتل، بھارتی دہشت گردی بے نقاب - 20/09/2023
- افغانستانکا اصل مسئلہ کیا ہے؟ - 18/09/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).