صدر اور الیکشن کمشنر میں عام انتخابات کی تاریخ کیسے طے ہوئی؟
عام انتخابات کی تاریخ پر صدر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان مشاورت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر اور الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات میں تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے11 فروری کی تاریخ تجویز کی تھی جبکہ صدر نے انتخابی عمل مکمل ہونے کے فوری بعد 4 فروری کو الیکشن کروانے کا کہا۔ صدر نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں 4 فروری کی تجویز دی تھی، صدر 4 فروری، الیکشن کمیشن 11 فروری کو انتخابات کروانے پر بضد تھا۔ فریقین میں اتفاق رائے نہ ہونے پر درمیانی تاریخ کی تجویز دی گئی، جس پر اتفاق ہو گیا۔
اتفاق رائے نہ ہونے پر الیکشن کمیشن حکام ایوان صدر سے واپس آ گئے تھے. اٹارنی جنرل بیچ کی راہ نکالنے کےلیے ایوان صدر سے الیکشن کمیشن پہنچے۔ اٹارنی جنرل الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد واپس ایوان صدر گئے۔
صدر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان دوبارہ مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).