جنگ کی ڈائری (تیسرا حصہ)
الشفا کی چھت کے نیچے
تم کیوں ان کو مار رہے ہو
کیا ان بچوں سے خطرہ ہے
جو ابھی انکیوبیٹر میں ہیں!
یا ان عورتوں سے خطرہ ہے
جن کا حمل ابھی تک ساقط نہیں ہوا ہے
یا پھر تمہیں ان لوگوں سے خطرہ ہے
جو عیسیٰ کی سنت کو قائم رکھنے پر
اڑے ہوئے ہیں
جو الشفا کی چھت کے نیچے
کفنی پہنے کھڑے ہوئے ہیں!
ان کو تم کیوں مار رہے ہو؟
( 13 نومبر 2023)
Facebook Comments HS


