سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز


سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 12 کلو واٹ کے سولر پینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے۔
پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دیدی

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 12 کلو واٹ کا سولر پینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔ ذرائع وزارت توانائی نے بتایاکہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویز بھی زیرغور ہے، سمری منظور ہونے کے بعد سولر پینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔
بشکریہ جیو نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments