ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹرافی لاہور پہنچ گئی
ورلڈ ٹی 20 کی ٹرافی نے اپنے دورہ پاکستان میں آج لاہور میں اپنا دیدار کرا دیا۔ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی20 کی ٹرافی آج کل ورلڈ ٹور پر ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی لاہور کے باغ جناح میں کی گئی جہاں پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ ٹرافی کل یا پرسوں دوبارہ پاکستان آئے گی۔
لاہور کے تاریخی باغ جناح گراونڈ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان ویمن ٹیم کہ کپتان ثنامیر ،آئی سی سی کے نمائندے رچرڈ پامر ،پی سی بی کے سبحان احمد اور نجم سیٹھی بھی شریک تھے۔ویمن ٹیم کپتان ثنا میر اور نجم سیٹھی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی ،اس موقع گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی بھرپور تیاری کا موقع ملے گا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹرافی دوبارہ بھی پاکستان آئے گی۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).