وزیراعظم کی اقتصادی راہداری منصوبے میں خصوصی اقتصادی زونز بنانے کی ہدایت
اقتصادی راہداری کے روٹ پر تحفظات اٹھے تو وزیراعظم نوازشریف نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو خصوصی اقتصادی زونز بنانے کیلئے جگہ مختص کرنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد اقتصادی راہداری کے قریب خصوصی اکنامک زونز بنانے کیلئے 12 مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ اقتصادی زونز کیلئے بلوچستان میں پانچ موزوں مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ایک ہزار ایکڑ پر محیط مجوزہ تربت انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ، بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ، پانچ ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل سٹیٹ خضدار، کوئٹہ کے قریب دشت انڈسٹریل زون اور پانچواں اقتصادی زون قلعہ سیف اللہ، ڑوب اور لورالائی کے سنگم پر قائم کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں خصوصی اقتصادی زونز کیلئے جن سات مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں 80 ایکڑ پر محیط ماربل اینڈ گرینائٹ انڈسٹریل اسٹیٹ مانسہرہ، شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل اسٹیٹ نوشہرہ، چار سو چوبیس ایکڑ پر محیط حطار انڈسٹریل اسٹیٹ فیز سیون کی توسیع، ایک سو اٹھاسی ایکڑ پر محیط ڈیرہ اسماعیل خان انڈسٹریل اسٹیٹ، کوہاٹ اور کرک کے سنگم پر ایک ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل اسٹیٹ ، انڈسٹریل اسٹیٹ غازی ، حطار ٹو اور چار سو ایکڑ پر محیط مجوزہ انڈسٹریل اینڈ اکنامک زون بنوں شامل ہیں۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).