داری کا جادو


دکانداری دو الفاظ سے مل کر بنا ہے : ’دکان‘ اور ’داری‘ ۔ دکان کھولنا بظاہر آسان نظر آتا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ سے چیزیں خریدیں، مارکیٹ میں مناسب جگہ لیں، اسے رینوویٹ کریں اور چیزیں سجائیں، یوں دکان تیار ہو جاتی ہے۔ لیکن اصل کام ’داری‘ میں ہے، جو فارسی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مفہوم ’رکھنا‘ یا ’قابض ہونا‘ ہے۔ اردو میں یہ لفظ جب کسی دوسرے لفظ کے ساتھ ملتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس شخص کا اس چیز پر اختیار یا ملکیت ہے۔

مثال کے طور پر، ’دکان داری‘ میں ’داری‘ کا مطلب ہے کہ دکان چلانے یا اس پر قابض ہونے کی حالت۔ یعنی، ’دکان داری‘ کا مطلب ہوا دکان کا مالک ہونا، دکان کا انتظام سنبھالنا، اور اس کے کاروباری امور کو چلانا۔ دراصل داری ایک وسیع المعانی لفظ ہے۔ آئیے داری کو ذرا تفصیل سے سمجھتے ہیں۔

زیادہ تر لوگ دکان کھول کر بیٹھ جاتے ہیں اور کسٹمر کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور خریداری کریں۔ لیکن کچھ دکاندار اپنی دکان کے باہر بڑے بڑے بورڈ لگاتے ہیں، رنگ برنگی لائٹیں لگاتے ہیں تاکہ رات کو بھی دکان دور سے نظر آئے۔ وہ کیبل ٹی وی اور سوشل میڈیا پر اشتہار چلواتے ہیں، بروشرز تقسیم کرتے ہیں، اہم چوراہوں پر بل بورڈ لگواتے ہیں۔ یہ سب مارکیٹنگ کے طریقے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کی دکان کے بارے میں جان سکیں۔

آپ بتائیں کہ کس کی دکان پر زیادہ کسٹمر آئیں گے؟ جی ہاں، دوسرا دکاندار جو مارکیٹنگ کر رہا ہے۔ یہی ’داری‘ ہے۔

آپ نے دکان بنا لی، مارکیٹنگ بھی کر لی، کسٹمر بھی آنے لگے۔ زیادہ تر دکاندار آرام سے کاؤنٹر پر بیٹھتے ہیں اور کسٹمر خود ہی چیز پسند کر کے لاتے ہیں۔ جبکہ چند دکاندار کاؤنٹر پر بیٹھنے کے ساتھ ساتھ سیلز مین رکھتے ہیں جو کسٹمرز کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی مطلوبہ اشیا دکھاتے ہیں، اور ان چیزوں کی خوبیاں بتاتے ہیں۔ وہ اشیا کو پیک کر کے کیش کاؤنٹر تک پہنچاتے ہیں۔

آپ بتائیں کہ کس کی دکان پر زیادہ کسٹمر آئیں گے؟ جی ہاں، دوسرا دکاندار جو کسٹمر کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرتا ہے۔ یہ ’داری‘ ہے۔

آپ نے دکان بنا لی، مارکیٹنگ کر لی، کسٹمر بھی آنے لگے اور چیزیں بھی پسند کر لیں۔ زیادہ تر دکاندار کسٹمر سے پیسے لے کر چیز پکڑا دیتے ہیں۔ جبکہ کچھ دکاندار کسٹمر کو ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں، کمپیوٹرائزڈ رسید جاری کرتے ہیں، اور کسٹمر کو تبدیلی اور واپسی کے بارے میں ہدایات دیتے ہیں۔

آپ بتائیں کہ کس کی دکان پر زیادہ گاہک آئیں گے؟ جی ہاں، دوسرا دکاندار جو بہترین طریقے سے گاہک کو سرو کرتا ہے۔ یہ ’داری‘ ہے۔

چند دکاندار رعایت یا ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں جو کسٹمر کا حق نہیں ہوتا بلکہ دکاندار اپنے منافعے میں سے کچھ رقم چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ احسان ہے۔ زیادہ تر کسٹمر اس کو پسند کرتے ہیں اور دکاندار کے اس فعل کو یاد رکھتے ہیں۔ وہ خود بھی دوبارہ آتے ہیں اور دوسروں کو بھی ریفر کرتے ہیں۔ یہ بھی ”داری“ ہے۔

کسی بھی دکان کی اصل کامیابی تب شروع ہوتی ہے جب وہاں کسٹمر دوبارہ آنے لگتے ہیں۔ کیونکہ کسٹمر کو دکان تک لانے کے لیے مارکیٹنگ کرنی پڑتی ہے جس پر خرچہ آتا ہے، جبکہ خود بخود آنے والے کسٹمر پر کوئی خرچہ نہیں آتا اور وہ خریداری بھی زیادہ کرتے ہیں۔

دنیا میں ورڈ آف ماؤتھ سب سے بہترین اور کامیاب مارکیٹنگ مانی جاتی ہے۔ یہ بالکل مفت ہے، لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب دکاندار اضافی محنت اور بہتر سروس فراہم کرتا ہے۔

ایک کامیاب دکاندار وہ ہوتا ہے جو نہ صرف چیزیں بیچنے پر توجہ دیتا ہے بلکہ کسٹمرز کے ساتھ اچھے تعلقات بھی بناتا ہے۔ وہ اپنے گاہکوں کی پسند اور نا پسند کو سمجھتا ہے اور انہیں وہی چیزیں فراہم کرتا ہے جو ان کی ضروریات کے مطابق ہوتی ہیں۔

دکان کی سجاوٹ اور ترتیب بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ایک صاف ستھری اور خوبصورت دکان گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ چیزوں کو اس طرح ترتیب دینا چاہیے کہ کسٹمرز کو مطلوبہ چیز آسانی سے مل جائے۔ دکان کی صفائی ستھرائی پر خاص دھیان دینا چاہیے کیونکہ یہ کسٹمرز پر اچھا اثر ڈالتی ہے۔

کامیاب دکاندار آفٹر سیل سروس بھی فراہم کرتے ہیں۔ اگر کسٹمر کو کسی چیز میں کوئی مسئلہ پیش آئے تو وہ فوری طور پر اس کا حل فراہم کرتے ہیں۔ اس سے کسٹمر کا اعتماد بڑھتا ہے اور وہ دوبارہ خریداری کے لیے آتے ہیں۔

مسابقتی قیمتیں بھی کسٹمرز کو متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک دکاندار کو مارکیٹ کی قیمتوں پر نظر رکھنی چاہیے اور اپنے گاہکوں کو مناسب قیمت پر چیزیں فراہم کرنی چاہئیں۔

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی دکان داری میں بہت اہم ہے۔ آن لائن موجودگی، ای کامرس، اور سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنا آج کل کے دور میں بہت ضروری ہے۔ اس سے دکاندار زیادہ کسٹمرز تک پہنچ سکتے ہیں اور اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں۔

ایک کامیاب دکاندار ہمیشہ اپنے کام میں بہتری کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ وہ نئی نئی چیزیں سیکھتا ہے، مارکیٹ کے رجحانات پر نظر رکھتا ہے، اور اپنی دکان کو مزید بہتر بنانے کے لیے محنت کرتا ہے۔

امید ہے آپ ’داری‘ کے مفہوم کو اچھے سے سمجھ گئے ہوں گے۔ آج سے ہی ان باتوں پر عمل کرنا شروع کریں اور خود کو ایوریج کی بھیڑ سے نکال کر کامیاب لوگوں میں شامل ہو جائیں۔

دکان داری صرف چیزیں بیچنے کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ ایک فن ہے جس میں مہارت حاصل کر کے آپ نہ صرف اپنے کاروبار کو کامیاب بنا سکتے ہیں بلکہ اپنے کسٹمرز کے دل بھی جیت سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments