پی ایس ایل فائنل کا امپائر کون ہو؟
’’ایک امپائر پشاور کی مرضی کا ہوگا، ایک کوئٹہ کی پسند کا۔‘‘
نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے فائنل سے پہلے کہا۔
دونوں ٹیموں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
پشاور زلمی کے کامران اکمل نے کراچی کے خلاف سنچری بنائی تھی۔
شاہد آفریدی نے انھیں امپائر چننے کی ذمہ داری دی۔
’’علیم ڈار۔‘‘
کامران اکمل نے سوچ کر نام پیش کیا۔
نجم سیٹھی مان گئے۔
اب کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی باری تھی۔
کپتان سرفراز احمد نے کہا،
’’لاہور کے اس ٹریفک وارڈن کو امپائر مقرر کیا جائے
جو تیز رفتاری پر بار بار کامران اکمل کا چالان کر دیتا ہے۔‘‘


