شبقدر میں ایف سی کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، آئی ایس پی آر


آئی ایس پی آر کے مطابق شبقدر کے علاقے عائشہ کورونہ میں واقع فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا جب کہ مقابلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے تہکال میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک اہلکار شہید ہو اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).