کرایہ ادا کرنے میں ناکامی: قندیل بلوچ کے والدین کو گھر سے نکال دیا گیا

جولائی 2016 میں فوزیہ عظیم، جو قندیل بلوچ کیا نام سے جانی جاتی تھیں کو ان کے بھائی نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ کے والد، محمد عظیم کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی قندیل بلوچ کے قتل کے بعد وہ کرایہ ادا کرنے میں مسلسل ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں قندیل ان کے اخراجات اٹھاتی تھی۔
قندیل بلوچ کے خاندان کے مطابق وہ اپنے خاندان میں واحد کمانے والی تھیں اور گھر کے تمام اخراجات کی ذمہ دار تھیں۔
محمد عظیم کا کہنا تھا کہ، "میری بیٹی میرے لئے واحد مالی وسیلہ تھی، وہ نہ صرف ہمارے اخراجات کا خیال رکھتی بلکہ جس بھائی نے اسے قتل کیا اس کا بھی خرچہ اٹھاتی تھی”۔

