پاکستان میں منشیات کی لت: ایک خاموش وبا


‎پاکستان اور دیگر ممالک میں منشیات کی لت ایک بڑھتی ہوئی خاموش وبا بن چکی ہے، جو لاکھوں افراد کو اپنی گرفت میں لے رہی ہے۔ منشیات کی لت ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان منشیات لینے پر مجبور ہو جاتا ہے جبکہ اس نتیجے میں سنگین نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ پاکستان میں مختلف قسم کی منشیات کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں ہیروئن، چرس، افیون، کوکین اور شراب شامل ہیں۔ اس میں سب سے پہلے اثر فرد کی صحت پر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں جگر، گردے، دل اور دماغ کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بنیادی طور پر دماغ کی ترکیب کو تبدیل کرتی ہے جس سے فیصلہ سازی، یادداشت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے علاوہ جسمانی، سماجی طور پر بھی گہرے اصر مرتب کرتا ہے۔ منشیات کی لت کی وجہ سے انسان جرم کرنے پر بھی مجبور ہو جاتا ہے کیوں کہ اس کے عادی افراد اکثر چوری، ڈکیتی، جھوٹ بولنے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی منشیات کی خریداری کے لیے پیسہ حاصل کر سکیں۔ اکشر نوجوان منشیات کا استعمال اپنے دوستوں کے دباوُ میں لیتے ہیں کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ان کی دوستی مضبوط ہو گی یا پھر ان کو منشیات کا استعمال کرنے سے سکون، خوشی یا جذباتی تسلی حاصل ہو گی۔

سرحدوں پر منشیات کی غیر قانونی تجارت ایک بہت سنگین مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے منشیات کی رسائی آسان ہو گئی ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات بھی ضروری ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرتی سطح پر آگاہی کی بھی ضرورت ہے۔ والدین‎ کو بھی اپنے بچوں کی نگرانی کرنی چاہیے اور انہیں منشیات سے متعلق تعلیم دینی چاہیے۔ ‎حکومت کو منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لیے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ علاج اور بحالی کے مراکز کی تعداد بڑھانی چاہیے تاکہ منشیات کے عادی افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

Facebook Comments HS