غیرت کے نام پر قتل سنگین جرم ہے : وزیراعظم


\"nawazوزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر کسی کو قتل کردینا غیرت نہیں بلکہ سنگین جرم ہے۔
وزیراعظم آفس میں شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ” آ گرل ان دا ریور“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ شرمین عبید چنائے نے غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر فلم بنا کر اچھا کام کیا اور انہوں نے معاشرے کے چیلنجنگ موضوعات کا انتخاب کیا جس نے معاشرے کے تاریک پہلوﺅں پرروشنی ڈالی جب کہ فلم سازی میں پاکستانی بیٹی کی عزت افزائی پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں بلکہ سنگین جرم ہے اور اس قابل نفرت اقدام کو روکنے کے لئے موجودہ حکومت سے جو ہوسکا وہ کیا جائے گا،اسلام خواتین کے حقوق پر خاص توجہ دیتا ہے اور انہیں مردوں کے مساوی حقوق دیتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسی دیگر روایات اسلام سمیت تمام مذاہب میں ناپسندیدہ ہیں کیونکہ اسلام نے خواتین کے حقوق اور عزت کی حفاظت کو پسندیدہ قراردیا ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح چاہتے تھے کہ پاکستان میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں اور اسی ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت خواتین کو حقوق دینے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments