سلمان کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہوں :دپیکا


\"depika\"بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو کے دوران اپنے کیریئر ، حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم \’باجی راو¿ مستانی\’ اور ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے کیریئر اور خود میں بھی بہتر تبدیلیاں پائی ہیں، وہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیتی ہیں اور اس سے اپنی غلطیوں کا اندازہ لگا کر سیکھتی ہیں۔بالی ووڈ اداکار دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کو وقت کے ساتھ مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کیوں کہ انہیں فلموں سے محبت ہے۔ساتھی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ شاید لوگ میری زندگی کو مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔دپیکا کا کہنا تھا کہ اب سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ جلد سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ‘باجی راو¿ مستانی’ کا سفر ا±ن کے لیے نہایت خاص تھا اور فلم کو پہلی بار دیکھنے کے بعد وہ 2 گھنٹے تک روتی رہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments