آؤ لاہور دیکھیں!


تصویری مقابلے ’ویکھ لاہور‘ کی 450 منتخب تصاویر کی نمائش لاہور میں مال روڈ پر واقع الحمرا ہال میں کے گئی ۔ منتظمین کے مطابق اس تصویری مقابلے اور نمائش کا مقصد لاہور میں سیاحت کا فروغ اور اندرون شہر میں زندگی کے مختلف رنگوں کو اجاگر کرنا ہے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیرانتظام منعقدہ اس تصویری کے مقابلے کی دو کیٹیگریز ’مونومنٹ‘ اور ’سٹریٹ لائف‘ رکھی گئی تھیں۔ دونوں کیٹیگریز میں پہلا انعام ایک لاکھ جبکہ دوسرا 75 ہزار اور تیسرا 50 ہزار روپے تھا۔ ’ویکھ لاہور‘ تصویری مقابلہ مسلسل چوتھے سال منعقد کیا گیا ہے۔ نمائش کے لیے پیش کی گئی منتخب تصاویر میں لاہور کی تاریخ، ثقافت اور طرز زندگی کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

’مونومنٹ‘ یا تاریخی عمارات کی تصاویر میں سلمان محمود کی مسجد وزیر خان کی بنائی ہوئی تصویر بہترین تصویر قرار دی گئی۔

مونومنٹ کیٹیگری میں دوسری بہتری تصویر کا اعزاز مسجد وزیر خان کی ہی ڈرون کیمرے کی مدد سے محمد اشعر کی تصویر کو ملا۔

تیسری بہترین تصویر تاریخی بادشاہی مسجد کی غروب آفتاب کے وقت فواد ملک کی بنائی ہوئی تصویر کے حصے میں آیا۔

’سٹریٹ لائف‘ کیٹیگری میں زویا خان کی اندرون شہر میں بنائی ہوئی اس تصویر کو بہترین قرار دیا گیا۔

اندرون شہر کے ہی گلی میں بچوں، نوجوانوں اور عمررسیدہ افراد کے مشاغل کی عکاسی کرتی بلیک اینڈ وائٹ تصویر دوسری بہترین تصویر قرار دی گئی، اس منظر کو حسن احمد نے کیمرے سے محفوظ کیا۔
’سٹریٹ لائف‘ کیٹیگری کا تیسرا انعام شیر زمان کی اس تصویر کو دیا گیا۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32501 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp