وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی قیادت کا اجلاس


\"Nawaz-Sharif\"وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں قومی قیادت کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر داخلہ چودھری نثا ر علی ، ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر ،مشیرسلامتی ناصرجنجوعہ اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز شریک ہیں۔
اجلاس میں اتفاق کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت ترین مذمت کرتاہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطرخواہ کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
جلاس میں پٹھان کوٹ حملے کی شدید مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کرے گا ، پٹھان کوٹ حملے پر بھارت سے مکمل رابطہ رکھا جائے گا۔
اجلاس میں پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق معلومات اور اس پر ہونے والی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاک بھارت اعلیٰ سطح رابطوں اور اس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پائیدار،بامقصد اورجامع مذاکرات کاعمل جاری رکھنے کے لئے پرعزم رہیںگے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ملک کی پوری قیادت اور ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے متفق ہیں۔پوری قوم متفق ہے کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments