کوئٹہ میں پولیو سنٹر کے قریب دھماکہ : 14 پولیس اہلکار شہید


\"dhamaka\"
سیٹلائٹ ٹاون میں انسداد پولیو سنٹر کے قریب دھماکے سے ڈیوٹی پر موجود 14 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں انسداد پولیو سنٹر کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں 14 پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا زورداد تھا کہ اس کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکار وں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments