جب نرگس نے خود کشی کی کو شش کی

اداکارہ نرگس پردے پر جتنی الگ نظر آتی تھیں، حقیقی زندگی میں اتنے ہی درد کا انہیں سامنا پڑا۔ نرگس اور راج کپور کے معاشقہ کی خبر اس دور میں سب کی زبان پر تھی۔ دونوں ایک دوسرے سے محبت بھی کرنے لگے تھے، لیکن راج کپور پہلے سے شادی شدہ تھے۔ ان کی حقیقی زندگی عوام میں بحث کا موضوع بننے لگی۔ راج کپور کے خاندان کو جب اس بات کی خبر ملی، تو کافی ہنگامہ ہوا۔ اپنے خاندان کو بکھرتا دیکھ کر راج کپور نے آہستہ آہستہ نرگس سے دوری بنانی شروع کر دی۔ راج کپور کی اس بے رخی سے نرگس کافی پریشان رہنے لگیں۔ كشور ڈیسائی کی کتاب کے مطابق اس کے بعد نرگس نے کئی مرتبہ خود کشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔ تاہم برے دور میں نرگس کی زندگی میں سنیل دت آ گئے۔ دونوں نے مدر انڈیا فلم میں ایک ساتھ کام کیا، جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا

