راہداری منصوبے پر وزیراعظم نے اے پی سی کا فیصلہ کیا ہے: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقتصادی راہ داری منصوبے پر قومی اتفاق رائے کیلئے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے،چند روز میں تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ محض سڑک کا نام نہیں،اس میں چاروں صوبوں کی ترقی پنہاں ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قومی منصوبوں پر سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، اسی لئے انہوں نے سی پیک پر اے پی سی بلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
تقریب میں شریک آئی ٹی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان سافٹ وئیر بنانے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، آئی ٹی کی تعلیم یافتہ خواتین گھر بیٹھ کر بھی باوقار روز گار حاصل کر رہی ہیں۔
ماہرین نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے میں کام کرنیوالی خواتین کی تعداد 25 فیصد ہے جس میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے ،زندگی کے مختلف شعبوں کی طرح اب آٹی میں بھی خواتین نے اپنی قابلیت کا لوہا منوانا شروع کر دیا ہے۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).