موٹاپے کا علاج

اسی بارے میں
https://www.mdcalc.com/framingham-coronary-heart-disease-risk-score
نذیر ان لوگوں سے مل کر بہت امپریس ہوئے کہ یہ کتنے تمیزدار ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ کو نہیں پتا یہ بچپن میں کیسے تھے۔ ایک مرتبہ ممانی نے ان لوگوں سے کہا کہ تم لوگ اچھی طرح پڑھائی کرو ورنہ بڑے ہو کر گدھا گاڑی چلانا پڑے گی تو ایک گدھا بن گیا اور دوسرا گدھا چلانے والا اور یہ سارے گھر میں ہنستے بھاگتے پھرے۔
پچھلے ہفتے پیرس میں ایک دن اٹھی تو دیکھا کہ بائیں آنکھ سوج کر قریب بند ہوگئی ہے۔ ٹٹول کر دیکھا تو تکلیف نہیں ہورہی تھی اس سے اندازہ ہوا کہ شائد کسی کیڑے نے نہیں کاٹا ہے بلکہ جو بہت سارے ننھے غدود پلکوں کی لائن میں ہوتے ہیں ان میں سے کوئی بند ہوگیا ہے۔ گرم کافی کا کپ آنکھ پر لگایا پھر برف رکھی تو دو تین دن میں خود ہی ٹھیک ہوگیا۔ پہلا ری ایکشن یہ تھا کہ آنکھ کے ماہر کو دکھایا جائے۔ جب میری بیٹی کا پہلا دانت ٹوٹ رہا تھا تو وہ ڈر گئی اور بولی امی مجھے ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ میں نے اس سے کہا بیٹا میں ڈاکٹر ہوں تو وہ بولی نہیں امی مجھے ٹوتھ ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ جن افراد نے پچاس میسیج بھیجے ہیں پولیو سے لے کر آرتھوپیڈک اور کارڈیالوجی کے مسائل کے ساتھ، آپ لوگ سوچ کر بتائیں کہ مجھے پولیو کا کیسے پتا ہوگا؟ اپنی ساری زندگی میں ایک پولیو کا کیس نہیں دیکھا ہے۔ امریکہ میں کہاں پولیو ہے؟ آپ لوگ اپنے شہر میں ڈاکٹرز دیکھیں۔
جب 2010 میں اینڈوکرنالوجی، ذیابیطس اور میٹابولزم میں فیلوشپ ختم کی تو اس وقت میرے اندر بہت جوش اور جذبہ تھا اور مجھے امید تھی کہ اپنے مریضوں میں مٹاپے کا اچھی طرح سے علاج کرسکوں گی لیکن جلد ہی یہ بات پتا چل گئی کہ تھیوری اور پریکٹکل میں بہت فرق ہوتا ہے۔ وزن گھٹانا سب سے مشکل کاموں میں سے ہے۔ وہ بہت محنت کا کام ہے اور بہت آہستہ بھی۔ نتائج دیکھنے میں اتنا وقت لگتا ہے کہ اکثر لوگ ہمت ہار دیتے ہیں۔

وزن گھٹانے کے علاج کی بنیاد کھانے پینے پر دھیان دینے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے پر مبنی ہے۔ دوائیں صرف بھوک کم کرکے اور میٹابولزم تیز کرکے اس مقصد میں مدد کرسکتی ہیں۔ ایسا ہوچکا ہے کہ کچھ مریضوں کو دوا دی تو وہ وزن بڑھا کر واپس آئے کیونکہ وہ سوچ رہے تھے کہ دوا وزن کم کرے گی اور ہم جتنا چاہیں کھا پی سکتے ہیں اور بیٹھے رہ سکتے ہیں۔ اس طرح نہیں ہوتا۔
وزن گھٹانے کی جو چار نئی دوائیں نکلی ہیں وہ 2013 سے آنا شروع ہوئی ہیں۔ ایک طویل عرصہ تک دوا کی کمپنیاں، ڈاکٹرز اور مریض سبھی وزن گھٹانے کی دواؤں سے گھبرانے لگے تھے۔ جن دنوں میں میڈیکل اسٹوڈنٹ تھی اس وقت ٹلسا میں فیملی ڈاکٹر پرائس کرافٹ کے لئیے میڈیکل اسسٹنٹ کا کام کیا تھا۔ ہمارے کلینک میں کافی مریض وزن کے علاج کے لئیے آتے تھے۔ وہ 90 کی دہائی تھی اور اس میں فین فین وزن گھٹانے کے لئیے دی جارہی تھی جس کو وائتھ کمپنی نے بنایا تھا لیکن اس کی وجہ سے پھیپھڑوں میں خون کا پریشر بڑھنے اور دل کی والوز میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے 13 بلین ڈالر کا قانونی کیس بنا اور اس دوا کو مارکیٹ سے کھینچ لیا گیا۔ اس تجربے کے بعد سب میں یہ خوف پیدا ہوا کہ ایسی چیز کو کیوں ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے جو صرف ایک کاسمیٹک پرابلم ہے اور اس کے علاج سے لوگوں کی جان جاسکتی ہے۔ اس کے بعد کافی عرصہ تک خاموشی رہی اور کچھ نیا نہیں نکلا۔
2013 تک میں پرانی دواؤں کو آف لیبل استعمال کررہی تھی جیسے کہ ویل بیوٹرن اور افیکسر وغیرہ۔ آرلیسٹیٹ پر بھی جگر کے فیل ہوجانے کی وارننگ لگ چکی تھی۔ فینٹرمین بھی صرف مختصر مدت کے لئیے کام کرتی ہے۔ جب ایک ڈرگ ریپ نے آکر بتایا کہ ہماری نئی دوا نکلی ہے جس کا نام کیوسیمیا ہے تو اس وقت میں ان تمام مریضوں کی وزن کی شکایات سے کافی پریشان اور ان کے علاج سے مایوس تھی اس لئیے فوراً اس دوا کو سیکھا۔ خوش قسمتی سے ڈاکٹر کانری اس کا لیکچر دے رہی تھیں جن کے سینٹر میں اس کو اسٹڈی کیا گیا تھا اس طرح مجھے ان سے ذاتی طور پر سوال پوچھنے کا موقع ملا۔ شروع میں کوئی انشورنس کمپنیاں اس دوا کو کور نہیں کررہی تھیں اور کافی سارے مریض خرید بھی نہیں سکتے تھے وہ آہستہ آہستہ بہتر ہوا ہے۔
دوا کی کمپنیوں نے یہ تخلیقی طریقہ سوچا کہ پہلے سے جانی مانی اور پرکھی ہوئی دواؤں کو ملا کر استعمال کیا جائے۔ کیوسیمیا دو پرانی دواؤں کا مرکب ہے جس میں فینٹرمین اور طویل دورانیے کی ٹوپرامیٹ شامل ہیں۔ یہ دونوں دوائیں سنرجی میں کام کرتی ہیں۔ فارماکولوجی میں سنرجی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دو اور دو پانچ بن جائیں۔ اس دوا نے میرے بہت سے مریضوں کی کافی مدد کی ہے۔
اینڈوکرانالوجی کی کانفرنس میں جانے سے یہ معلوم ہوا کہ کافی سارے ڈاکٹرز اب بھی وزن گھٹانے کی دواؤں کو فین فین کے تجربے کی وجہ سے لکھنے سے گھبراتے ہیں۔ کیوسیمیا کمپنی نے کہا کہ ساری اوکلاہوما اسٹیٹ میں آپ سب سے زیادہ یہ دوا لکھ رہی ہیں۔ حالیہ میٹا انالسس کے مطابق بھی سب میں سے یہ ہی بہترین ہے۔ دو سال کی کارڈیو ویسکولر اسٹڈی کے مطابق یہ دل کی بیماریوں کا باعث نہیں بنی۔ اس کے بعد کانٹریو نکلی، پھر بیلویک اور پھر سکسینڈا۔ کانٹریو کی اسپیکر رہی ہوں، اس کے بارے میں دیگر ڈاکٹرز کو لیکچر دینا میری جابز میں سے ایک ہے۔ کون سے مریضکو کون سی دوا دی جائے وہ اس انفرادی مریض کی دیگر بیماریوں، وائٹل سائنز اور دیگر دواؤں پر مبنی ہوتا ہے۔ اس لئیے ہر مریض کو محفوظ انفرادی علاج کے لئیے اپنے فیملی ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہوگا۔
موٹاپے اور اس کے علاج سے متعلق چند اہم نکتے مندرجہ ذیل ہیں۔
بی ایم آئی کیا ہے؟
بی ایم آئی یا باڈی ماس انڈیکس کا مطلب بنیادی طور پر یہ ہے کہ قد کے لحاظ سے وزن کتنا ہے۔ بی ایم آئے کا فارمولا گوگل میں باآسانی دستیاب ہے۔ نارمل صحت مند بی ایم آئے 18 سے 25 کے درمیان لکھا ہوگا لیکن ساؤتھ ایشین اور ایسٹ ایشین افراد کے لئیے نارمل بی ایم آئے 18 سے 23 کے درمیان ہے۔ 23 سے 27 کو زیادہ وزن کا اور 27 سے اوپر کو فربہہ کہا جاتا ہے۔
اسی بارے میں
https://www.nhlbi.nih.gov/health/educational/lose_wt/BMI/bmicalc.htm
باقاعدگی سے وزن کرنے کی کیا اہمیت ہے؟
کافی ساری اسٹڈیز سے یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ روزانہ اپنا وزن کرتے ہیں، وہ وزن گھٹانے میں اور اس کو قابو میں رکھنے میں سب سے زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ میں خود بھی روزانہ اپنا وزن چیک کرتی ہوں۔ اس سے یہ ہوتا ہے کہ انسان چھوٹے چھوٹے فیصلے کرنے میں تبدیلی کرسکتے ہیں جیسے آئس کریم نہیںکھائی، دو کی جگہ اس دن ایک بسکٹ کھا لیا یا ایلاویٹر کی جگہ سیڑھیاں لے لیں۔

https://helix.northwestern.edu/article/thalidomide-tragedy-lessons-drug-safety-and-regulation
سرجری کن لوگوں کو کراوانی چاہئیے؟
اگر لائف اسٹائل اور دواؤں سے وزن قابو میں نہ آسکے تو بیریاٹرک سرجری کروا سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ سرجری پہلے سے محفوظ بن گئی ہے اور اس کے کئی مختلف طریقے ہیں جن کے لئیے بیریاٹرک سرجن سے مشورہ مناسب ہے۔




