قوم کو نیا شاپر مبارک ہو!

بابر اعوان نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کر لی۔ اس سے پہلے یہی کام فردوس عاشق اعوان نے کیا۔ انہوں نے تو یہ حرکت تین بار کی ۔ پہلے ق لیگ میں آئیں۔ اس کی نیا ڈوبتی دیکھ کر پیپلز پارٹی میں چھلانگ لگا دی۔ اس کا ستیا ناس کر کے اب تحریک انصاف کا بیڑہ غرق کرنے کا ارادہ ہے مو صوفہ کا۔ ان سے پہلے یہ کام شاہ محمود قریشی نے کیا۔ پیپلز پارٹی چھوڑ کر موصوف نے بڑھکیں مار کر بھٹو بننے کی کوشش کی۔ بری طرح ناکام ہوئے تو عمران خان کے قدموں میں لوٹنیاں لگانا 
اکثر سوچا کرتا تھا کہ ہمارے سیاستدان ایسا کیوں کرتے ہیں۔ آج کالا شاپر بدلتے ہوئے سب سمجھ میں آ گیا۔ کالا شاپر ہماری سیاسی پارٹیا ں ہیں۔ سیاستدان کوڑا کرکٹ ہیں۔ گھر کو صاف رکھنے کے لئے لازمی ہے کہ شاپر تبدیل کیا جائے۔ ن لیگ یا پی پی بدبودار شاپر بن چکے ہیں۔ تحریک انصاف نیا شاپر ہے۔ اچھا ہے کہ اب کوڑا اس شاپر میں اکھٹا کیا جائے۔ جب یہ شاپر بھی بھر جائے گا، بدبو چھوڑنے لگ جائے گا تو ایک نیا شاپر لگانا پڑے گا۔ پر ابھی اس شاپر میں کافی گنجائش ہے آنے والے دنوں میں مزید کوڑا کرکٹ اکھٹا کرنے کی۔ قوم کو نیا شاپر مبارک ہو!

