سانحہ احمد پور شرقیہ: وزیراعظم نے دورہ برطانیہ مختصر کر دیا


وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ میں انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر دورہ برطانیہ مختصر کر دیا ہے، وہ آج شام اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف جو آج شام لوٹن ائرپورٹ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے اور وطن پہنچتے ہی بہاولپور تحصیل احمد پور شرقیہ جائیں گے۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عبدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر حادثہ بہت افسوسناک ہےاور یہ حادثہ اتنی زیادہ اموات والا اپنی نوعیت کا بڑا حادثہ ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کی وجہ سے عید کی کوئی مصروفیت نہیں رکھی ہیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ ہائی کمشنر سید ابن عباس، حسین نواز، زبیر گل شامل تھے، نمازعید کے اجتماع میں پاکستان کی ترقی، دہشت گردی کے متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حادثے پر شہباز شریف اور حکومت پنجاب سے مکمل طور پر رابطے میں ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).