فلم فیئر ایوارڈ : پلے بیک سنگر کے لیے عاطف اسلم نامزد
مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو ہندوستان کے فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین پلے بیک سنگر (مرد) کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے.عاطف اسلم کو بالی وڈ فلم ”بدلہ پور“ کے گانے ”جینا جینا“ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اس کیٹگری میں عاطف اسلم کے ساتھ انکت تیواری فلم ”رائے“ میں اپنے گانے ”تو ہے کہ نہیں“، ارجیت سنگھ فلم ”دل والے “ کے گانے ”گیروا“اور رائے کے گانے ”سورج ڈوبا“، پپون فلم ”دم لگا کے ہئی شا“ میں شامل اپنے” گانے”’وہ موہ کے دھاگے“ اور شال دادلانی فلم شاندار میں اپنے گانے ”گلابو“ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عاطف 2005 ، 2006 اور2010 میں بھی فلم فیئر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).