نیب نے میٹرو بس پراجیکٹ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا


\"lahoreقومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں بنائے گئے میٹرو بس پراجیکٹ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے 2013 ءکے عام انتخابات سے کچھ ماہ قبل ہی یہ پراجیکٹ مکمل کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نیب نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں پراجیکٹ سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر اسرار سعید کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں نیب نے میٹرو بس پراجیکٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی دستاویزات طلب نہیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے گذشتہ انتخابات سے قبل پراجیکٹ مکمل ہونے کے فوری بعد دستاویزات کے حوالے سے رابطہ کیا تھا۔
اسرار سعید نے بتایا کہ 3 سال قبل جب نیب نے رابطہ کیا تھا اس وقت پراجیکٹ سے متعلق ان کو مختلف قسم کا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ پر لاگت کا تخمینہ 30 ارب روپے بتایا گیا تھا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے اس پر الزامات عائد کیے گئے۔
یاد رہے کہ پنجاب میں نیب کی جانب سے احتسابی عمل شروع کرنے پر ایک حالیہ بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے بیورو کو خبردار کیا تھا کہ وہ محتاط رہتے ہوئے کام کرے بصورت دیگر ان کے ہاتھ باندھے جاسکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments