’13 برس کی عمر میں لگا کہ اندر کچھ لڑکی جیسا ہے’


تنّو جب تیرہ برس کی تھیں تب انھیں احساس ہوا کہ ان کا جسم تو لڑکے کا ہے لیکن ان کے اندر کچھ کچھ لڑکی جیسا ہوتا ہے۔

اپنے خاندان کو یہ سب بتانا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔ 16 سال کی عمر تک ان کو یقین ہو گیا تھا کہ وہ ایک غلط جسم میں قید ہو کر رہ گئی ہیں۔ اور حقیقت میں وہ لڑکی کی طرح ہی ہیں۔ بس یہیں سے تنو نے خود کو تبدیل کرنے کی ابتدا کی۔

لیکن انھیں کی طرح نتاشہ کو صرف تین سال کی عمر میں ہی پتہ چل گیا تھا کہ اندر سے وہ ایک لڑکی ہیں۔

نتاشہ کے والد کو یہ سمجھنے میں کافی وقت لگا کہ جو لوگ ان کو ہنسی کا ایک کردار سمجھتے ہیں ان کے لیے یہ ایک تیار ماڈل ہیں

جسم لڑکے کا اور روح لڑکی کی اور اس کے ساتھ شروع ہوا زندگی کا ایک نیا چیلنج جسے تنّو اور نطاشہ دونوں نے محسوس کیا ہے۔

ماں باپ سے اجازت لیے بغیر ہی اپنا سیکس تبدیل کروا کے لڑکی بننے کے بعد گھر والوں کو منانے میں انھیں کافی پریشانی ہوئی۔ آج بھی دونوں کے اہل خانہ نے ان کو مکمل طور پر اپنایا نہیں ہے۔

نتاشہ کے والد کو یہ سمجھنے میں کافی وقت لگا کہ جو لوگ ان کو ہنسی کا ایک کردار سمجھتے ہیں ان کے لیے یہ ایک تیار ماڈل ہیں۔

اگست کے مہینے میں انڈیا میں ‘مس ٹرانس کوئن انڈیا۔ مقابلہ ہونے اولا ہے اور اس کی بھر پور تیاریاں چل رہی ہیں۔ تننو سنگھ اس ایونٹ کی پوسٹر ماڈل ہیں۔

اگر کوئی محبت کا اظہار کرے تو اس وقت کیا ہوتا ہے؟ اس سوال پر تننو کہتی ہیں کہ زندگی بھر کوئی محبت کرے، ایسا نہیں ہوا ہے۔

نتاشہ کا کہنا ہے کہ محبت سے ہی ہم ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں۔ تنو اور نتاشہ دونوں کو ہی اپنے ہم سفر کی تلاش ہے۔

ماڈلنگ کے بعد تننو اداکار بننا چاہتی ہیں اور نتاشہ بھی بالی وڈ کا رخ کرنا چاہتی ہیں۔

وہ چاہتی ہیں کہ ہم جنس پرست کمیونٹی کو بھی ان کے حقوق ملنے چاہیں۔

وہ کہتی ہیں: ‘جن لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ ایک غلط جسم میں ہیں، ان کو بھی اپنی زندگی جینے کا مکمل حق ہے۔ وہ اپنی بات خاندان کو بتائیں اور اپنی زندگی کو اور خوبصورت بنائیں۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp