نواز شریف کے ہٹنے سے فوج طاقت ور ہو گی: اکنامک ٹائمز


معروف جریدے اکنامک ٹائمز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ہٹنے سے فوج طاقت ور ہوگی اور یہ چیز بھارت کے لیے تشویش کا باعث ہے کیوں کہ بحرانی صورت پیدا ہونے پر بھارت اور کشمیر پر توجہ مرکوز ہو سکتی ہے۔

اکنامک ٹائمز کا کہنا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں اس تمام صورتحال کے اثرات بھارت اور اس کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر ظاہر ہوں گے۔

ایشین ٹائمز کے مضمون نگار کا کہنا ہے کہ ملک میں استحکام کے لیے نواز شریف کو درست اقدام کرنا ہوگا، اگر اس وقت غیر جمہوری قوت کو موقع دیا گیا تو پاکستان کے لیے مشکل ہو گا کہ وہ اگلے جمہوری منتخب حکومت تک سفر طے کر سکے۔

مضمون نگار کے مطابق اس سارے معاملے میں جوابدہ حکمران جماعت نہیں بلکہ حکمران خاندان ہے، جمہوری نظام نواز شریف کے اقتدار میں رہے بغیر بھی جاری رہ سکتا ہے، اس لیے جمہوری سسٹم کا جاری رہنا اہم ہے افراد اہم نہیں۔

اکنامک ٹائمز کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ اگلے ہفتے تک رپورٹ کو نافذ العمل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو نواز شریف کو یا تو ہٹا دیا جائے گا یا پھر وہ کم از کم بالکل غیر موثر ہو جائیں گے۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق اگر نواز شریف کو ہٹایا گیا تو اس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا، ایک آپشن یہ بھی ہے کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال لیں تاہم اس کے امکانات کم ہیں۔

لندن کے ادارے آئی ایچ ایس کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ تمام تر صورتحال کے باوجود نواز شریف ہی وزیراعظم رہیں لیکن دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات سے پہلے پالیسی سازی کی صلاحیت مفلوج ہو سکتی ہے۔

http://economictimes.indiatimes.com/news/politics-and-nation/nawaz-sharifs-loss-may-strengthen-army-has-india-worried/articleshow/59573213.cms


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).