عوام سوچیں کیا غلط اور کیا صحیح ہے: مصطفی کمال


\"mustafa\"سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہماری وجہ سے شہر کے حالات کشیدہ نہیں ہوں گے، متحدہ سے پوچھیں کہ اگرحالات خراب کرنے ہیں تواللہ انہیں ہدایت دے۔مصطفی کمال نے کل کی دھواں دھار پریس کانفرنس کے بعد آج میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی دستاویز نہیں دکھائی،جوچیزپہلے سامنے آچکی ہیں، ان پربات کی۔میرے لیے کوئی باغی کوئی وفادارنہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بڑا نام نہیں، سب لوگوں کو دعوت دی ہے، سب کو کہتاہوں کہ سوچیں کہ کیا صحیح اور کیا غلط ہے،یہ نہیں دیکھیں کہ کون کہہ رہا ہے، یہ دیکھیں کہ کیا کہہ رہا ہے۔میرا پوائنٹ ہے کہ صرف سچ بولیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہمیں ہزاروں کے حساب سے دنیا بھرسے کالزآئی ہیں۔جن کی کالزنہیں اٹھاپائے ان سے معذرت خواہ ہیں۔اس موقع پر انیس قائم خانی نے کہا کہ کسی جے آئی ٹی میں میرا کوئی نام نہیں،میں پارٹی کا ڈپٹی کنوینرتھا،آگ لگانے نہیں جاتا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments