پاکستان کے ساتھ بہتر ریاستی تعلقات چاہتے ہیں: جانان موسیٰ زئی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیوں کے بادل چھٹنے لگے۔ اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کہتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک سٹڈیز میں پاک افغان تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے افغان سفیر جانان موسی زئی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر ریاستی تعلقات چاہتے ہیں۔ افغان سفیر نے الزام عائد کیا کہ پاکستان سے دہشت گرد افغانستان میں داخل ہو کر داعش کا حصہ بن رہے ہیں۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ افغان سفیر نے کہا کہ افغانستان کی معاشی ترقی پاکستان سے جڑی ہے۔ اقتصادی راہدری کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ امید ہے چار ملکی مذاکرات سے افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہو گی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی - 20/05/2025
- قلات میں آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید - 01/02/2025
- شیخوپورہ: احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری - 26/01/2025
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).