پاک بھارت میچ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے: ہندو انتہا پسند


\"india\"ہندو انتہا پسندوں نے دو ٹوک کہ دیا کہ پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 میچ نہیں ہونے دیں گے ، ہندو انتہا پسند اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ، ورلڈٹی 20 میں پاک بھارت میچ کا دھرم شالا میں انعقاد کھٹائی میں پڑنے لگا۔ بھارتی انتہا پسندوں کہتے ہیں کہ پاک بھارت میچ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ، یہی نہیں دھرم شالہ میں پچ کھودنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت میچ کےخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کی بھی دھمکی دی ، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بہادر سنگھ بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کر چکے ہیں اور کھلے الفاظ میں کہ چکے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کا بھارت آنا رسک ہے ، ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔ جبکہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری انو راگ ٹھاکر اور چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا شیڈول کے مطابق میچ ہونے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ ان سب یقین دہانیوں کے باوجود ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے بھارت میں کھیلیں یا نہیں،ضمانت دی جائے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ چودھری نثارعلی نے وزیر اعظم نواز شریف کو تخفظات سے آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے ورلڈ ٹی20 سے پہلے سیکورٹی ٹیم بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے چودھری نثارعلی کا آج شام 6 بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان بھی متوقع ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments