حکمران کرسی بچا نے کے لیے مصلحتوں کا شکار ہیں: عمران خان


\"imranپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کے الزامات پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے،میں پہلاپاکستانی تھا جس نے کہا کہ ایم کیوایم کا قائد دہشت گرد ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت گیا توبتایا گیا کہ”را“نے قائد ایم کیوایم کے پوسٹرلگوائے، کہاجارہا تھا کہ مصطفی کمال الطاف حسین کے جانشین ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ حکمران اپنی کرسی بچا نے کے لیے مصلحتوں کا شکار ہیں، وہ قومی دولت سے اپنی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں، میگا پراجیکٹس دگنی قیمتوں پربن رہے ہیں، نیب تحقیقات کرے۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران خود کو بادشاہ اور عوام کو اپنا غلام سمجھتے ہیں، شہباز شریف نے نیب کو دھمکی دی ہے، قومی احتساب بیورو کو شہباز شریف کی کرپشن کی تحقیقات کرنی چاہیے، میٹرو بس میں گھپلوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کرکٹ میں سفارشی افراد کو لگا کرکرکٹ کو تباہ کر دیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments