افغان صدر کا وزیراعظم کو فون:جلال آباد دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا
وزیر اعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی نے فون کیا جس میں انہوں نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب حملے پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ حملے کی ابتدائی تحقیقات سے بھی آگاہ کیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش حملے پر اظہار تشویش اور ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم نواز شریف کو حملے کی ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا اور پاکستانی سفارت کاروں اورسفارتی مشنز کو مزید سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ افغان صدر سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں اسی لیے ان کا مل کر خاتمہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آج صبح افغان شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خود کش حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).