شہزادہ ہیری عشق میں مبتلا ہو گئے


برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اور آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحب زادے پرنس ہیری امریکی نژاد اداکارہ میگن مرکل کی محبت میں گرفتار ہو گئے ہیں۔ میگن مرکل نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ شیہزادہ ہیری کی زندگی میں داخل ہو چکی ہیں اور دونوں اس تعلق پر بہت خوش ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اس تعلق کو اگلی سطح پر لے جانے کی تیاریوں میں ہیں۔ انہوں نے میگن مرکل کو شاہی محل کنگسٹن میں رہائش کی دعوت دی ہے تاکہ انہیں شاہی خاندان سے بھرپور تعارف کا موقع مل سکے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی اداکارہ میگن مارکل سے تعلق کی خبریں چھاپنے پر برطانوی شہزادے ہیری میڈیا پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میگن کے ساتھ چند مہینے تعلق رہا ہے۔ میڈیاان پر الزامات لگانا بند کرے۔ حالیہ دنوں میں کئی اخباروں میں ہیری اور میگن کے تعلقات کی شہ سرخیوں نظروں میں رہیں جس کے ردعمل میں شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ میگن کے ساتھ صرف چند مہینے ان کا تعلق رہا ہے لیکن میڈیا کے ناروا رویے کے بعد وہ میگن مارکل کی سلامتی کے حوالے پریشان ہیں۔

تاہم خبر شائع کرنے والی خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ شہزادے کے پاس اظہار رائے کا مکمل حق ہے لیکن یہ ایک آزاد ملک ہے جہاں میڈیا آزاد ہے اور مجھے اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس شہزادہ ہیری اور شہرت یافتہ فلم ہیری پوٹر کی خوبصورت ہیروئن ایما واٹسن میں معاشقے کے بھی چرچے رہے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).