جسم فروشی سے متعلق اشتہار ہٹا دیا گیا


پیرس میں پولیس نے ایک ڈیٹنگ سائٹ کے اس اشتہار کو ہٹا دیا ہے جو طلبہ کو پڑھائی میں مالی مدد دینے کے لیے’شوگر ڈیڈی’ کی تلاش پر مبنی تھا۔

شوگر ڈیڈی کی تلاش کی تشہیر سوربون یونیورسٹی کے باہر ایک موبائل بلِ بورڈ پر ‘رچ میٹ بیوٹی فل’ اشتہار کے ذریعے کی جا رہی تھی۔

اشتہار میں ایک جوڑے کو پیار کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس کے ساتھ یہ پیغام تھا ‘رومانس، جذبات اور طلبہ پر کوئی قرض بھی نہیں۔ شوگر ڈیڈی کے ساتھ چلیں۔’

پیرس شہر کے سرکاری اکاؤنٹ سے ہونے والی ایک ٹویٹ نے ‘اس شرمناک اشتہار کی شدید مذمت کی ہے’ اور ‘اسے ہماری گلیوں سے ہٹانے کے لیے پولیس کے ساتھ کام کرنے’ کا کہا گیا ہے۔’

پیرس کی نائب میئر ہیلن بیڈارڈ کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار جسم فروشی کی ایک قسم تھی۔

ان کے مطابق ‘یہ اشتہار بچوں کی نگاہ میں آنے پر امنِ عامہ کے مسائل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے خلاف ایک جرم ہے۔’

بعد میں انھوں نے کہا کہ ویب سائٹ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پولیس نے اجازت کے بغیر اشتہار چلانے پر گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب اس ویب سائٹ کے بانی ناروے سے تعلق رکھنے والے سگورڈ ویڈل کا کہنا ہے کہ دوسری ڈیٹنگ سائٹس کی جگہ اس سائٹ کا مقصد بھی لوگوں کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ سگورڈ ویڈل کو گذشتہ ماہ برسلز میں اس اشتہار کے لیے اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب انھوں نے اس میں کسی قسم کی جسم فروشی کی تردید کی تھی۔

انھوں نے بیلجیم کے ایک ٹیلی ویژن کو بتایا ‘یہ ایک کلاسیکی غلط فہمی ہے، ہم ایک معمولی ڈیٹنگ سائٹ کی طرح ہیں، لیکن مالی معاملات اس کی جانچ پڑتال کا حصہ ہے۔’

فرانس میں طلبا تنظیم فیج نے بھی اس معاملے پر پولیس کو شکایت کی ہے۔ جبکہ عوام بھی اس وجہ سے کافی غصے میں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp