صنم بھٹو کی صاحب زادی، آزادے حسین کی نئی مختصر فلم "رینے وسکایا”

ان کی آنے والی مختصر فلم "رینے وسکایا” بیسویں صدی کی عظیم روسی اداکارہ فینا رینے وسکایا (1896 – 1984) کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا تھیم انتون چیخوف کے عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ شاہ دانے کا باغ (Cherry Orchard) سے لیا گیا ہے۔ فلم میں رینے وسکایا کی حقیقی زندگی، جوانی کی یادوں اور عمر کے مختلف حصوں میں فن کار کی زندگی کو لباس کے ذریعے بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آزادے حسین پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی بھانجی ہیں۔
Nov 1, 2017









