میڈیا منڈی کے تازہ بھاؤ – ”ہم سب“ 294 پر
میڈیا منڈی کے تازہ ترین بھاؤ۔ ”ہم سب“ پہلی مرتبہ ویب سائٹس کی معتبر ترین سمجھی جانے والی الیکسا رینکنگ میں 200 کی لائن میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ آج پانچ نومبر 2017 کو ”ہم سب“ کی پاکستان میں الیکسا رینکنگ 294 ہے۔ نومبر 2017 سے قبل ”ہم سب“ کی بہترین رینکنگ 302 رہی ہے۔
دنیا بھر میں دو ارب سے زیادہ ویب سائٹس موجود ہیں۔ ”ہم سب“ اپنے پڑھنے اور لکھنے والوں کا شکرگزار ہے جن کی محنت اور محبت کی وجہ سے ”ہم سب“ اتنا زیادہ پڑھا جاتا ہے۔
”ہم سب“ کی ٹیم سائٹ کا معیار برقرار رکھنے اور متنوع موضوعات پر بات کرتے رہنے کی پالیسی پر کاربند رہے گی اور آئین پاکستان کی متعین کردہ حدود کی پاسداری کرتے ہوئے آزادی اظہار کے مواقع تمام طبقات کو مہیا کرتی رہے گی۔



