ترکی میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کار بم حملہ: 5 ہلاک ، 36 زخمی


\"turky\"ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر میں پولیس ہیڈ کواٹر پر کار بم حملے میں پانچ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے۔ترک میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی صوبےدیارباقر کے ضلع سینارمیں پولیس ہیڈکواٹر کے داخلی دروازے کے باہر کار بم دھماکا ہوا۔دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچی بھی شامل ہے۔ دھماکے سے ہیڈ کوارٹر کی عمارت گرگئی اور قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عمارت کے ملبے سے لوگوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments