ایم کیو ایم پارٹ ون، ٹو اینڈ تھری  – پندرہ سوال


اسٹیبلشمنٹ کسے کہتے ہیں؟ پاکستان کے آئین کی کون سی شق میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متعین کیا گیا ہے؟

1986ء میں ایم کیو ایم بنانے میں اسٹیبلشمنٹ کا کیا کردار تھا؟

کیا 1989 میں ایم کیو ایم کی آئی جے آئی میں شمولیت اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر ہوئی تھی؟

1989ء میں پکا قلعہ حیدر آباد اور سہراب گوٹھ کراچی میں فائرنگ کس نے کی تھی؟

1992ء میں سے ایم کیو ایم (حقیقی) الگ ہوئی۔ کیا اس تصادم میں اسٹیبلشمنٹ نے کوئی کردار ادا کیا؟

کیا الطاف حسین بھی اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر کام کرتے تھے؟

بھارتی ایجنسی را کے ساتھ الطاف حسین کا رابطہ ٹھیک ٹھیک کس سن میں قائم ہوا؟ مصطفیٰ کمال کو الطاف حسین کے را کنکشن کے بارے میں کب علم ہوا؟

جناح پور سازش کا واقعی کوئی وجود تھا یا جناح پور کے نقشے دریافت کرنا اسٹیبلشمنٹ کا کارنامہ تھا؟

بتایا جا رہا ہے کہ فاروق عمران کے قتل میں الطاف حسین ملوث تھے۔ عظیم احمد طارق کے قتل میں کون ملوث تھا؟

1995ء کے کراچی آپریشن میں شریک درجنوں پولیس افسر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ہلاک ہوئے۔ ان ہلاکتوں میں ملوث افراد ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھتے تھے، یا ایم کیو ایم (پاکستان) سے یا پاک سرزمین پارٹی سے؟

موجودہ سیاست میں پرویز مشرف کے ممکنہ کردار کے بارے میں ایم کیو ایم (پاکستان) اور پاک سرزمین پارٹی کا موقف کیا ہے؟

 12 مئی 2007ء کو کراچی کے قتل عام میں ایم کیو کیو کا کیا کردار تھا؟ کیا ان واقعات میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ہاتھ تھا؟

کیا ایم کیو ایم (پاکستان) نے الطاف حسین سے 22 اگست 2016 کی تقریر کی بنا پر لاتعلقی اختیار کی یا الطاف حسین سے اختلافات پہلے سے کوئی پس منظر موجود تھا؟

اسٹیبلشمنٹ صرف ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے معاملات دیکھتی ہے یا پیپلز پارٹی، مسلم لیگ، تحریک انصاف وغیرہ کے امور میں بھی دخل رکھتی ہے؟

فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے حالیہ واقعات میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کا اعتراف کر لیا ہے۔ ان دونوں رہنماؤں کا آئندہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے بارے میں کیا موقف ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).